لوکیش راہل میرے پسندیدہ کپتان ہیں: شریئس ائیر

کولکاتہ، مارچ ۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے نئے کپتان شریئس ائیر نے قومی ٹیم کے اپنے ساتھی کھلاڑی لوکیش راہل کی کپتانی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل کی پرسکون طبیعت اور اعتماد کے ساتھ فیصلے لینے کی صلاحیت انہیں پسندیدہ کپتان بناتی ہے۔ شریئس نے جنوبی افریقہ کے دورے پر ون ڈے سیریز کے دوران راہل کی کپتانی میں کھیلا تھا اور تب سے وہ ان کی کپتانی کے قائل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ان کی کپتانی میں کھیلنا بہت اچھا تھا۔ ایک، وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں، ساتھ ہی ٹیم میٹنگز اور میدان میں راہل جس اعتماد کے ساتھ آتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔ راہل ساتھی کھلاڑیوں کی بھی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ میدان میں ان کی پرسکون طبیعت اور اعتماد کے ساتھ فیصلے کرنے کی صلاحیت انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہے، میں ان کی کپتانی میں کافی اچھا محسوس کرتاہوں۔ راہل نے جنوبی افریقہ کے دورے پر تیسرے ون ڈے میں بھی شریئس کو گیند بازی کرنے کا موقع بھی دیا تھا اور تب شریئس نے تین اووروں میں 21 رنز دیے تھے۔ شریئس نے مزید کہا کہ راہل نے مجھے گیندبازی کرنے کا موقع بھی دیا، ان سے پہلے کسی بھی کپتان نے مجھے گیند نہیں دی تھی۔ تو ہاں میں یہ کہوں گا کہ وہ میرے پسندیدہ کپتان ہیں۔

Related Articles