قومی یوگاسن کھیل چمپئن شپ 2021-22 کی میزبانی اڑیسہ کرے گا

نئی دہلی، نومبر۔ہندستان کی کھیل راجدھانی ہونے کا فخر حاصل کرنے اور ہندستانی ہاکی کے ساتھ ہی دیگر دیسی کھیلوں کے لیے کامیابیوں کی نئی بلندیاں حاصل کرنے کے بعد اڑیسہ اب یوگاسن کو دنیا کے سامنے ہندستان کے ہیری ٹیج سپورٹ کے طورپر فروغ دینے کے لیے عالمی پلیٹ فارم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔ اڑیسہ حکومت کے اشتراک کے ساتھ قومی یوگاسن سپورٹس فیڈریشن (این وائی ایس ایف) کے ذریعہ ہندستان کی پہلی آف لائن قومی یوگاسن چمپئن شپ 11 نومبر سے 13نومبر 2021 تک بھونیشور میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ 30 ریاستوں کے 500 سے زائد تابناک ونوجوان یوگاسن سپورٹ اتھیلیٹ اس اہم پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اعلیٰ معیار اور بنچ مارک کے ساتھ یوگاسن کو مسابقتی کھیل کے طورپر عالمی برانڈ بنانے کی اپنی کاوشوں میں حکومت اڑیسہ مصروف ہے۔یوگاسن کو اولمپک روڈمیپ کے ساتھ ایک کھیل کے طورپر قائم کرنے کے لیے قومی یوگاسن سپورٹ فیڈریشن (وزارت امور نوجوان و کھیل، حکومت ہند کے ذریعہ تسلیم شدہ) مسلسل فٹ نس، مسابقہ، فلاح وبہبود کی ایک مضبوط ثقافت کی تعمیر کرہا ہے۔ یوگ عالمی سطح پر فلاح و بہبود کے مرکز میں رہا ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارے نوجوان یوگ کو سمجھیں اور اس کی تعریف کریں، این وائی ایس ایف نے اب یوگاسن کو ایک کھیل کے طورپر کبڈی اور کرکٹ سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے پیکج کیا ہے۔ اڑیسہ کی ریاستی حکومت کے وزیر کھیل تشارکانتی بیہرا نے کہا کہ کھیل ہمیشہ اڑیسہ حکومت کے لیے ترجیحات والا شعبہ رہا ہے اور ہمارے دور اندیش وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی قیادت میں ریاست نے کھیل کے فروغ ار تشہیر کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ آج دنیا میں اڑیسہ ریاست، ہندستان کے کھیل کی راجدھانی کے طورپر افتخار حاصل کرچکا ہے۔۔ ہماری کاوش کلی طورپر ایکوسسٹم قائم کرنے کی سمت میں مسلسل جاری ہے جو کھیل اور اس کے ایتھلیٹس کو مستفید کرتا ہے اور نوجوانوں کے درمیان ایک منفردہندستانی کھیل ثقافت کی آبیاری کرتا ہے۔ہم اپنے کھیل کے بنیاد ی ڈھانچے کے فروغ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ بیہرا نے کہا کہ یوگ حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور یہ دنیا میں ورزش کے سب سے مشہور اور مروجہ طریقوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہندستان کے لیے یوگاسن کو عالمی کھیل پلیٹ فارم پر مسابقہ جاتی کھیل کے طورپر قائم کرنے کا وقت ہے۔ ہندستانی ہاکی اور دیگر غیر ملکی کھیلوں کی آبیاری کی عظیم کامیابی سے ترغیب پاکر اب ہم یوگاسن کو ایک کھیل کے طورپر فروغ دینے اور آبیاری کے بے شمار امکانات دیکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بھونیشور میں قومی یوگاسن سپورٹ فیڈریشن کے ذریعہ منعقد ہندستان کی پہلی آف لائن قومی چمپئن شپ، عالمی سطح کے یوگاسن ایتھیلٹس اور صلاحیتوں سے بھرپور آئندہ نسل کی تعمیر میں ایک مؤثر پہل ثابت ہوگی۔ مردو خواتین دونوں زمروں کے لیے یوگاسن کھیل کو کھیل انڈیا یوتھ گیمس، 2021 میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی منظوری این وائی ایس ایف کو تمام زمروں یعنی سینئر، جونیئر اور سب جونیئر میں قومی چمپئن شپ کے انعقاد اور بین الاقوامی کھیل کے انعقادوں میں شراکت داری کے لیے مالی امداد کی اہل بناتی ہے۔ اسپورٹس کے طورپر یوگاسن کو ایک عالمی برانڈ بنانے کی ضرورت بتاتے ہوئے این وائی ایس ایف کے چیئر مین ادت سیٹھ نے کہا کہ ہم کھیل اور یوگاسن کو آگے بڑھانے کے لیے اڑیسہ حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اس پہلی آف لائن چمپئن شپ کے ساتھ ہم ہندستان اور عالمی سطح پر اپنے کھیل کو فائدہ پہنچانے کے لیے عظیم کوچ، کورس اور الیکٹرانک اسکورنگ سسٹم بنانے کے لیے تیار ہیں۔ اس پہلے چمپئن شپ میں ہم اپنے ایتھیلٹس کے لیے ایک عظم مسابقتی کلینڈر کے ساتھ ایک منفرد رینکنگ سسٹم بنانے کی امید کررہے ہیں۔ جلد ہی کھیل کے لیے اور زیادہ دلچسپ مسابقتی خاکوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ہم پورے یوگاسن کمیونٹی کی جانب سے یوگاسن کو ایک مسابقہ جاتی کھیل کے طورپر منظوری دینے کے لیے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے نقطہ نظر کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔ این وائی ایس ایف کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر جے دیپ آریہ نے کہا کہ چونکہ ترقی پذیر دنیا ایک صحت مند اور فٹ مستقبل کی نسل کی مانگ کرتی ہے، اس لیے دنیا بھر کی کھیل کمیونٹی کے لیے یوگاسن کو ایک کھیل کے طورپر شناخت دینے اور مقبول بنانے کا وقت آگیا ہے۔ این وائی ایس ایف پورے ملک میں ایک مسابقتی کھیل کے طورپر یوگاسن کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے۔ جو خاکے پیش کیے گئے ہیں وہ آسنوں کو ناظرین کے لیے زیادہ تفریح کا سامان پیدا کریں گے۔ٹریننگ دینے اور منظم کرنے کے نقطہ نظر سے ایک سرمایہ کاری مؤثر کھیل ہونے کے سبب یوگاسن کی ملک بھر میں تیزی سے توسیع ہورہی ہے۔ ہم اڑیسہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش اور شکر گزار ہیں جو پہلی چمپئن شپ کو کامیاب بنانے کے لیے بے پناہ کوشش کررہی ہے۔ گزشتہ دسمبر2020 میں تشکیل این وائی ایس ایف نے ایک اہم تنظیم کے طورپر اپنی حصولیابیوں کی بنیاد پر انتہائی برق رفتاری سے شہرت حاصل کی ہے۔ صرف تین مہینے کی مختصر مدت میں اپنی پہلی قومی یوگاسن چمپئن شپ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ این وائی ایس ایف پائیدار، توسیع پذیر ترقی اور مسابقتی ڈھانچہ کے توسط سے یوگاسن کے برانڈ کی تعمیر اور مارکیٹنگ کے لیے ایک نقطہ نظر سے کام کررہا ہے جو ایتھیلٹس، اہلکاروں اور کھیل کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ فیڈریشن آئندہ 5 برسوں میں 1000 کروڑ سے زائد کے برانڈ ویلیو کی تعمیر کرکے 600 اضلاع میں ایک اتھلیٹ بیس حاصل کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

Related Articles