فین کوڈ ہاکی ورلڈ کپ نشر کرے گا

نئی دہلی، جنوری ۔ ہندوستان کے معروف کھیل نشریاتی پلیٹ فارم فین کوڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی مردوں کے ورلڈ کپ 2023 کو پورے ملک میں نشر کرے گا۔ ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، فین کوڈ نے کہا کہ 13 سے 29 جنوری کے درمیان منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے تمام 44 میچز کو فینکوڈ ایپ اور ویب سائٹ پر نشر کیا جائے گا۔ہندوستان مسلسل دوسری بار اور مجموعی طور پر چوتھی بار ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم اور رورکیلا کے برسا منڈا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ہندوستان کو اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ، ویلز اور اسپین کے ساتھ پول ڈی میں رکھا گیا ہے۔ اپنے ابتدائی میچ میں اسپین کو 2-0 سے شکست دینے کے بعد ہرمن پریت سنگھ کی ٹیم اب 15 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو ویلز کا سامنا کرے گی۔ہندوستان نے اپنا آخری ورلڈ کپ چار دہائی قبل 1975 میں جیتا تھا۔

Related Articles