فٹبال کا جنون: جوڑے کی میسی اور ایمباپے کی شرٹ پہن کر شادی

کوچی،دسمبر۔فٹبال کے متوالے جوڑے نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور فرانس کے نوجوان کھلاڑی کلیان ایمباپے کی شرٹ پہن کر شادی رچالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں اتوار کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فائنل سے کچھ گھنٹے قبل سچن اوراتھیرا کی شادی ہوئی۔اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ یہ جوڑا فٹبال کا شوقین تھا اور یہی وجہ ہے کہ فائنل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دلہا اور دلہن نے میسی اور ایمباپے کی شرٹ کو مالا کے ساتھ پہنا، شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق دلہا سچن ارجنٹیناکا مداح تھا جبکہ دلہن اتھیرا فرانسیسی ٹیم کی فین تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جوڑا شادی سے فوراً فارغ ہوکر گھر گیا اور فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا۔خیال رہیکہ ارجنٹینا نے اتوار کو قطر میں ہونے والے فیفاورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلیکے بعد فرانس کو ہرا کر تیسری بار عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔

 

Related Articles