فٹبال: ڈیوڈ بیکہم دنیا کا سب سے حسین اور آل ٹائم اسٹائلش فٹبالر

نئی دہلی،، مئی۔دنیا کے سب سے خوبصورت ، ہینڈسم اور پرکشش شخصیت کے مالک فٹبالر کہے جانے والے ڈیوڈ بیکہم سال 1992 سے 2013 تک ایک عالمی شہرت یافتہ پیشہ ور فٹبالر رہے۔ انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم ، جو گول کرنے میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں اور جہاں چاہے گیند حاصل کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہی باکمال صلاحیتوں نے انہیں فٹ بال کی تاریخ کے مشہور ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ڈیوڈ بیکہم 2 مئی 1975 کو لندن، انگلینڈ کے دارالحکومت، لیٹنسٹون کے وہپس کراس یونیورسٹی ہسپتال میں پیدا ہوئے۔اس کے والدین مانچسٹر یونائیٹڈ کے بہت بڑے شیدائی تھے۔ بچپن سے ہی ڈیوڈ کو فٹ بال میں گہری دلچسپی تھی۔ ڈیوڈ، چنگفورڈ کے رگ وے پارک میں اپنے والد کے ساتھ فٹ بال کھیلنے میں زیادہ تر وقت گزارتے تھے۔ڈیوڈ کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے اپنی محبت اپنے والدین سے وراثت میں ملی اور فٹ بال کھیلنا ان کا سب سے بڑا جنون تھا۔ انہوں نے مانچسٹر میں بوبی چارلٹن کے زیرانتظام فٹ بال اسکول میں تعلیم حاصل کی اور وہاں منعقدہ ٹیلنٹ مقابلے کا حصہ بن کر ایف سی بارسلونا کے ساتھ تربیتی سیشن میں شرکت کا موقع حاصل کیا۔انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم چیس لین پرائمری اسکول اور چنگفورڈ فاؤنڈیشن اسکول سے حاصل کی۔ ایک مرتبہ جب ان کے کلاس ٹیچر نے ان سے دریافت کیا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہیں، تو اس پر ڈیوڈ نے انہیں جواب دیا کہ وہ فٹبالر ‘‘بننا چاہتے ہیں ۔ ڈیوڈ نے بچپن کے اپنے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے بھی دیکھایا۔

Related Articles