فلم کی شوٹنگ کے دوران ذہنی صحت متاثر ہونے کا خدشہ تھا، منوج باجپائی

ممبئی،اکتوبر۔منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل کردار فلم ’گلی گْلیاں‘ میں ادا کیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم کی عکسبندی کے دوران ان کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔منوج باچپائی نے ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنے ہی خیالات میں الجھا ہوا ہے اور پرانے دہلی کے در و دیواروں میں کھو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر کردار کی تیاری کے دوران ذہنی توازن خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر میں نے فلم کی عکسبندی رکوا دی تھی۔خیال رہے کہ گلی گلیاں 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کو بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سمیت کئی بین الاقوامی فلمی پلیٹ فارمز پر پریمیئر کیا گیا تھا۔

Related Articles