بھارت میں15 دن کے اندر چوتھی ماڈل کی خودکشی، پولیس شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی

ممبئی ،جون۔ بھارت میں ایک اور ماڈل اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی ہیں، پولیس کے مطابق پندرہ دن میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ 18 سالہ سرسوتی داس کی لاش، جو میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں، اتوار کو قصبہ علاقے میں بیدیاڈانگا میں واقع ان کی رہائش گاہ کے کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سرسوتی، جنہوں نے چھوٹے کاروبار کے لیے ماڈلنگ کی تھی اور انہیں کئی پیشکش موصول ہوئی تھیں، نے مبینہ طور پر ہفتے کی رات خودکشی کر لی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے یہ خودکشی کا معاملہ ہے، لیکن ہمیں دوسرے زاویوں کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سرسوتی کی دادی نے سب سے پہلے لاش دیکھی، وہ لڑکی کو قریبی ہسپتال لے گئیں، جس نے ہمیں اطلاع دی۔ ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

Related Articles