فلم تیزاب کے ریمیک کا حصہ ہیں یا نہیں؟ کارتک آریان نے بتادیا

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی 1988 کی ہٹ فلم تیزاب کے ریمیک کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیزاب کے ریمیک میں اداکار رنویر سنگھ اور جھانوی کپور کاسٹ میں شامل تھے۔تاہم جب ان افواہوں میں شدت آئی تو بھول بھلیاں ٹو میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے کارتک آریان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم تیزاب کا حصہ نہیں ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کارتک نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رنویر نے اس پروجیکٹ سے خود کو الگ کرلیا ہے اور اب ان کی جگہ کارتک شامل ہوں گے۔

Related Articles