سیاست دان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام دینے کا اعلان

چنئی،نومبر۔ سیاست دان نے تامل فلم ’جے بھیم‘ بنانے والے اداکار سوریا کو پیٹنے پر انعامی رقم رکھ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں ایک جانب یہ فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، وہیں دوسری جانب تامل ناڈو کی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) نے اسے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم قرار دیا ہے۔ سوریا کے خلاف پی ایم کے کے مقامی لیڈر سیتھاملی پزہانی سوامی نے مائیلادودورائی میں سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے اشارہ دیا کہ جس طرح بنگلور ایئرپورٹ پر اداکار وجے سیتھو پتی پر حملہ ہوا تھا، وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ہی حملہ ان کی پارٹی کے نوجوان سوریا پر کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر سوریا مائیلادودورائی آئیں تو چاہتے ہیں کہ پی ایم کے کا نوجوان ان پر حملہ کرے تو اسے ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔ دوسری جانب وننیئر سنگم کے لیڈر ارول موزہی نے سوریا کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں برادری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 5 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے۔

Related Articles