فرانس اور جرمنی کا یوکرائنی تنازع پر روسی صدر سے رابطہ

برسلز ،اکتوبر۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازع کے حل کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس سے قبل دونوں یورپی رہنماؤں نے سہ فریقی مشاورت کے لیے یوکرائن کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ بھی وڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی تھی۔ برلن میں ایک جرمن حکومتی ترجمان کے مطابق اس مشاورت کے دوران چاروں سیاست دانوں نے اتفاق کیا کہ ان کی حکومتوں کے وزرائے خارجہ جلد ہی آپس میں ملیں گے۔ واضح رہے کہ مشرقی یوکرائن میں 2014ء سے جاری تنازع کے دوران روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرائن کی فوج کے مابین لڑائی میں اب تک 1300سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران فریقین کے درمیان کئی بار جنگ بندی کے معاہدے ہوئے، تاہم اکثر اوقات معاہدے کی خلاف ورزی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس سے قبل یوکرائنی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ روسی جارحانہ رویہ علاقائی تنازع کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ وزیر دفاع آندری تاران نے روس کی جارحانہ پالیسی کیف حکومت کو بھڑکا سکتی ہے اور خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Related Articles