جرمن چانسلر کا اپنے دورۂ چین کا دفاع

برلن ،نومبر۔جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے اپنے متنازع مختصر دورے کا دفاع کیا ہے۔ 12 گھنٹوں کے اس دورے کے بعد برلن میں حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا بیجنگ جانا اپنی قدر اور جواز رکھتا ہے جہاں انہوں نے چینی صدر ڑی جن پنگ کیساتھ اس بات پر اتفاق کیا کہ روس کو یو کرین میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات کو ہوا دینے سے رو کا جائے۔

Related Articles