فالگونی پاٹھک گانے کے ری میک پر نیہا ککڑ پر مقدمے کی خواہشمند
ممبئی،ستمبر۔فالگونی پاٹھک جنہوں نے 90 کی دہائی کا مشہور گانا ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ گایا تھا، نے بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ پر مقدمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔53 سالہ فالگونی پاٹھک جنہوں نے 1999ء میں اپنے گانے کی وجہ سے شہرت کی بلندیاں حاصل کی تھی، اس کا ری میک نیہا ککڑ نے بناکر 19ستمبر کو ریلیز کردیا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں فالگونی پاٹھک نے گانے کا ری میک بغیر اجازت بنانے کے معاملے پر نیہا ککڑ پر مقدمے کی خواہش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ایسا نہ کر پانے کی مجبوری بھی بیان کردی۔میڈیا سے گفتگو میں نامور گلوکارہ نے اپنے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کی ری کریئشن پر گفتگو کی اور کہا کہ ’اوسجنا‘ کی ریلیز سے پہلے اور نہ ہی بعد میں نیہا ککڑ یا گانا بنانے والوں نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ گانے کے بعد مجھے ہر طرف سے متاثر کن محبت ملی، یہی وجہ ہے کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہی ہوں۔فالگونی پاٹھک نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ اوسجنا گانے پر نیہا ککڑ کے خلاف قانونی کارروائی کریں، جو ان کے ہٹ گانے ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ پر مبنی ہے، لیکن میں ایسا کرنے سے قاصر ہوں۔اْن کا کہنا تھا کہ دراصل میرے پاس ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ کے حقوق نہیں ہیں ورنہ میں نیہا ککڑ اور اس کا ری میک بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتی۔دوران انٹرویو فالگونی پاٹھک نے اپنے شہرہ آفاق گانے کی نیہا ککڑ کی ری کریئشن سے خوش نہیں ہیں، گانے کی ریلیز کے بعد کچھ مداحوں نے بھی بالی ووڈ گلوکارہ کو اصل گانے کو تباہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔فالگونی پاٹھک نے ری میک سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار دلچسپ انداز میں کیا، انہوں نے ’اوسجنا‘ پر تنقید کرنے والے کچھ مداحوں کی پوسٹوں کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا، جن میں سے ایک میں کہا گیا کہ ’اپنی آواز اور ری میک سے ہمیں اذیت دینا بند کردو‘۔