کالا چشمہ گانے نے چھ سال بعد پھر سے دھوم مچا دی

نئی دہلی،ستمبر۔ بالی وو ڈ فلم بار بار دیکھو کا گانا کالا چشمہ جس پر کترینہ کیف اور سدھارت ملہوترا نے ڈانس کیا تھا جو کہ چھ سال بعد پھر سے ہٹ ہو گیا۔تفصیلا ت کے مطابق بالی وودڈفلم کا یہ گانا کالا چشمہ 1990کے پنجابی گانے کار یمیک ہے اس گانے پر رواں برس کوئیک سٹائل ڈانسر گروپ نے اوسلو میں ہونے والی ایک تقریب میں پرفارم کیا جس کے بعد سے ہی اس گانے نے انٹرنیٹ پر ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے۔کوئیک سٹائل کی ڈانس پرفارمنس اور ڈانسرزکے ڈانس مووز کواتنا سراہا گیا کہ کالا چشمہ کا میوزکل ٹریک ایک بار پھر وائرل ہونا شروع ہو گیا۔ اس ڈانس گروپ کو ناروے میں بنایا گیا۔ کوئیک سٹائل ڈانس گروپ کے پرفارمرز کا تعلق دنیا کے مختلف حصوں سے ہے۔کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کی اس گانے پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہالی وڈو ٹاک شو ہوسٹ جیمی فالن نے گلوکارہ ڈیمی لواٹو کے ساتھ ڈانس کیا۔اس گانے پر افریقن بچوں نے بھی اپنے انداز میں ڈانس کیا۔یہی نہیں بلکہ اسپورٹس گراونڈ میں بھی کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لئے اس میوزیکل ٹریک پر ڈانس کیا۔واضح رہے کہ 2016 میں کترینہ کیف اورسدھارت ملہوترا کی فلم بار بار دیکھو کا ڈانس نمبر مقبول ترین گانوں میں شمار ہوا۔ جسے اب تک اسی کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔لیکن یہ بالی ووڈ سانگ بھی 90 کی دہائی کے ایک پنجابی گیت کا ریمیکس ہے۔ جوکہ اینجل ریکارڈز نے پیش کیا اس گانے کو 90 کی دہائی میں امر ارشی نے گایا۔

Related Articles