عرفی جاوید کے منفرد ملبوسات کون تیار کرتا ہے؟
ممبئی،فروری۔بگ باس اور منفرد ملبوسات کے باعث شہرت حاصل کرنے والی عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی ڈیزائنرز کپڑے نہیں دیتا تھا اس لئے انہوں نے اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرنا شروع کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ کے لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن لکھا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ابو جانی سندیپ کھوسلہ کا لباس پہن کر میں بہت خوش ہوں، وہ اپنے کام میں ماہر ہیں اور مجھے ان کے لباس نے مزید بااختیار محسوس کروایا اور بتایا کہ میں کون ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کوئی ڈیزائنر مجھے کپڑے نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے میں نے خود اپنے کپڑے بنانا شروع کئے، لیکن میرے اس خیال کو ابو جانی سندیپ نے بدل دیا ہے۔