صدر جمہوریہ نے قومی پنچایت ایوارڈز تقسیم کیے

نئی دہلی، اپریل۔صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (17 اپریل، 2023) نئی دہلی میں قومی پنچایت ایوارڈز تقسیم کیے اور قومی پنچایت ترغیبی کانفرنس کا افتتاح کیااس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ دہائیوں میں تیزی سے ہوئی شہرکاری کے باوجود، زیادہ تر آبادی ابھی بھی گاؤوں میں رہتی ہے۔ شہروں میں رہنے والے لوگ بھی کسی نہ کسی شکل میں گاؤوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ گاؤوں کی ترقی سے ملک کی مجموعی ترقی ہو سکتی ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیہی باشندوں کو یہ طے کرنے کے قابل ہونا چاہیے کہ گاؤں کی ترقی کے لیے کون سا ماڈل صحیح ہے اور اسے کیسے نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتیں نہ صرف سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کرنے کا ذریعہ ہیں، بلکہ قیادت فراہم کرنے والے نئے لوگوں، منصوبہ تیار کرنے والوں، پالیسی سازوں اور اختراع کاروں کو حوصلہ افزائی فراہم کرنے کے مقامات بھی ہیں۔ ایک پنچایت کے بہترین طور طریقوں کو دوسری پنچایتوں میں اپنا کر ہم تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں اور اپنے گاؤوں کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ معاشرہ کی ہر ایک برادری کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر پانچ سال میں پنچایت کے نمائندوں کے انتخابات کا التزام ہے۔ حالانکہ، دیکھا جاتا ہے کہ یہ انتخابات کئی بار لوگوں کے درمیان تلخی بھی پیدا کر دیتے ہیں۔ انتخاب کو لے کر دیہی باشندوں میں آپسی رسہ کشی نہ ہو، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پنچایت الیکشن کو سیاسی پارٹیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں لوگوں کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد ہوتا ہے، وہ زیادہ پھلتا پھولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں، فیملی کی توسیع ہے۔ جہاں تک ممکن ہو، سبھی اجتماعی کام باہمی اتفاق رائے کی بنیاد پر کیے جانے چاہئیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے، خواتین کی حصہ داری بہت ضروری ہے۔ خواتین کو اپنے لیے، اپنی فیملی کے لیے اور معاشرے کی فلاح کے لیے فیصلہ لینے کا حق ہونا چاہیے۔ فیملی اور گاؤں کی سطح پر انہیں با اختیار بنا کر، اس حق کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ مقامی دیہی اداروں کے 31.5 لاکھ سے زیادہ منتخب نمائندوں میں سے 46 فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے خواتین سے گرام پنچایتوں ے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ان کے کنبوں سے بھی ان کوششوں میں ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

 

Related Articles