صدرجمہوریہ اتوار کو اے پی میں نیشنل نیول فیسٹیول میں شرکت کریں گی

حیدرآباد،دسمبر۔آندھرا پردیش کا وشاکھاپٹنم نیشنل نیول فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔ نیوی ڈے ہر سال 4 دسمبر کو پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ہر سال تقاریب نئی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند کی موجودگی میں منعقد کی جاتی ہیں تاہم، ملک کی آزادی کے75برس کے موقع پر مرکزی حکومت ‘آزادی کا امرت’ تقاریب منعقد کر رہی ہے۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر، حکومت نے ان تقاریب کو وشاکھاپٹنم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کئی مرکزی وزراء اور اعلیٰ فوجی عہدیداران تقاریب میں شرکت کریں گے۔پاکستان پر فتح کی یاد میں ہر سال 4 دسمبر کو ملک کی بحری کمانوں کی جانب سے یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔صدرجمہوریہ جو مسلح افواج کی سپریم کمانڈر بھی ہوتی ہیں، اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اے پی کا دورہ کررہی ہیں اوران تقاریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کریں گی۔ساتھ ہی وزیراعلی جگن موہن ریڈی، گورنر وشوابھوشن ہری چند ن بھی ان تقاریب میں شرکت کریں گے۔مرمو، 4دسمبر کو 2.15بجے دوپہر گناورم ایرپورٹ پہنچیں گی۔وہ 2.25بجے خصوصی طیارہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم پہنچیں گی اور 3.25بجے نیول ایراسٹیشن آئی این ایس دیگاپہنچیں گی۔ساتھ ہی صدرجمہوریہ، ایسٹرن نیول ہیڈکوارٹرس میں کچھ وقت کے لئے آرام کریں گی۔شام 4.05بجے صدرجمہوریہ راماکرشنا ساحل پہنچیں گی جہاں وہ ہندوستانی افواج کی فوجی مشقوں کا افتتاح کریں گے۔بعد ازاں صدرجمہوریہ، خصوصی طیارہ کے ذریعہ تروپتی پہنچیں گی۔

Related Articles