صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک ہرشا بھوگلے کو کیا ہوگیا؟ ویڈیو وائرل

مارچ۔بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے لائیو پروگرام میں انٹرویو کے دوران گھبراگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے میزبان نے انسٹا گرام پر لائیو انٹرویو میں ہرشا بھوگلے سے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے حوالے سے سوال کیا، جس پر جواب دیتے ہوئے بظاہر ان کا موبائل گرا اور وہ اسکرین سے غائب ہوگئے۔ویڈیو میں ہرشا بھوگلے ڈر سے آوازیں دیتے ہوئے سنائی دے رہے تھے کہ کیا ہوا ،کیا ہوا؟واضح رہے کہ ہرشا بھوگلے اس وقت آئی پی ایل ببل میں موجود ہیں۔ہرشابھوگلے کا انٹرویو لینیوالی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں معلوم نہیں کہ ان کے ساتھ کیاہوا ہم ان کی ٹیم کے ساتھ رابطے کی کوشش کررہے ہیں’۔تاہم کچھ دیر کے انتظار کے بعد ہرشا نے خود ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں بالکل ٹھیک ہوں ، معذرت کہ آپ کو بہت زیادہ پریشانی ہوئی،یہ میری توقع سے زیادہ وائرل ہو گیا جبکہ یہ سب کرنے کا مقصد کسی اور طرف لے جانا تھا’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘آپ ہر روز کچھ نیا سیکھتے ہیں۔ یہ ایک آسان کام لگ رہا تھا لیکن اس میں کچھ ایسا ہو گیا جو میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ میں اصل میں اب تھوڑا سا شرمندہ ہوں’۔بظاہر یہ ایک تشہیری مہم لگ رہی ہے۔

Related Articles