شیوپور کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے: شیوراج

بھوپال، مارچ۔ مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں آج کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اوربھومی پوجن سے قبل وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ شیوپور کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے اوریہ دور افتادہ ضلع ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہے گا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹرچوہان نے کہا کہ آج شیوپور میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کا دن ہے۔ ریاست کا دور افتادہ ضلع ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے اور وہاں عوامی سہولیات بھی بہتر ہوں، اس لیے وہاں میڈیکل کالج کھولا جا رہا ہے۔ اس پر تقریباً 325 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی وہاں مونجری ڈیم کا بھومی پوجن بھی ہے۔ ریاست کی بی جے پی حکومت ریاست میں آبپاشی کی صلاحیت کو بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، اسی سلسلے میں آج اس ڈیم کا بھومی پوجن کیا جا رہا ہے۔ تقریباً 415 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے اس ڈیم سے شیوپور ضلع کے ایک بڑے حصے کو آبپاشی کا پانی فراہم ہوگا۔

Related Articles