سپریم کورٹ نے باہوبلی ایم ایل اے وجے مشرا کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی

نئی دہلی، جنوری ۔سپریم کورٹ نے پیر کو اتر پردیش کے باہوبلی ایم ایل اے وجے مشرا کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے بھدوہی ضلع کے گیان پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے مشرا کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل ضمانت نہیں ہے۔مشرا نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔ مشرا جو کئی بار ایم ایل اے رہ چکا ہے، اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، عصمت دری، زمین پر قبضے سمیت کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ ان الزامات کے تحت وہ عدالتی حراست میں ریاست کی آگرہ سنٹرل جیل میں بند ہے۔

Related Articles