شمرون ہیٹمائر نے ٹیم میں واپسی کا اشارہ دیا

ممبئی، مئی۔راجستھان رائلز کے مڈل آرڈر بلے باز شمرون ہیٹمائر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے گھر جانے کے لیے آئی پی ایل بائیو ببل کو چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ ٹیم کے لیے باقی آئی پی ایل میچ کھیلیں گے۔ سنجو سیمسن کی زیرقیادت رائلز اتوار کو بریبورن اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 24 رنز کی فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اتوار کے روز، رائلز نے ہیٹ مائر کو ٹیم میں واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: "گلابی بالوں والی ہیٹی، واپس آجاؤ۔ ہیٹی بھائی فون اٹھاؤ، اب یہ مذاق نہیں ہے۔” جواب میں،ہیمٹایر نے جواب دیا، "میں حاضر ہوں۔” ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ ٹیم ہوٹل واپس آگئے ہیں۔ گیانا کے لیے روانگی سے قبل، ہیٹمائر نے وانکھیڈے میں پنجاب کنگز کی طرف سے دیے گئے 189 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا، جسے ٹیم نے چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دیودت پڈیکل کے ساتھ اپنی شراکت داری کو جاری رکھے ہوئے تھے، جس میں انہوں نے 16 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ ہیٹمائر نے 72 کی اوسط سے 291 رنز بنائے ہیں۔ ہیٹمائر اس سیزن میں کھیلی گئی 11 اننگز میں سے سات میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، ہارڈ ہٹر اس سیزن میں 214.28 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹاپ پانچ فنشرز میں شامل ہے۔

Related Articles