شریس ایر پہلے ٹیسٹ میں پاس، ہندوستان کے چار وکٹوں پر 258 رن

کانپور، نومبر۔نئے کوچ راہل دراوڑ کے توقعات پر پورا اترنے والے شریس ایّر (ناٹ آوٹ 75) کی شاندار اننگز اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آوٹ ) کے مابین 113 رن کی ناٹ آوٹ سنچری شراکت کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں جمعرات کے روز پہلی اننگ میں چار وکٹ پر 258 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔گرین پارک اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم 145 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد دباؤ میں آگئی تھی لیکن چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے رویندر جدیجا نے شریس ائیر کے ساتھ کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو مشکل سے باہر نکالا بلکہ دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم کو قابل احترام اسکور تک پہنچایا ۔ہندوستان کے عظیم ترین بلے باز سنیل گواسکر سے آج صبح ٹیسٹ کیپ پہننے والے شریس ایّر دن کا کھیل ختم ہونے پر ناٹ آوٹ اننگز کھیل دراوڑ کے اعتماد پر پورے اترے ہیں۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اننگز کھیلنے والے شریس اب تک 136 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا چکے ہیں۔ اس سے قبل چیتشور پجارا (26) اور کپتان اجنکیا رہانے (35) آج بھی فارم حاصل نہیں کرسکے۔ سلامی بلے باز مینک اگروال (21) کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے پجارا نے دھیمے لیکن محتاط انداز میں بلے بازی کی۔ پہلے سے کریز پر جمےشبھمن گل (52) کے ساتھ مل کر انہوں نے لنچ تک ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 82 رن پہنچایا۔شاندار انداز میں کیریر کی چوتھی نصف سنچری مکمل کرنے والے شبھمن گل لنچ کے بعد کے پہلے اوور میں جیمنسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔پجارا نے بعد میں کپتان اجنکیا رہانے (35) کے ساتھ اسکور بورڈ میں رن بنانا جاری رکھا لیکن اس درمیان اننگز کے 38 ویں اوور میں ٹم ساوتھی کی باہر جاتی گیند پر وہ وکٹ کیپر کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ دوسرے سرے کپتان رہانے تیزگیندباز کیل جیمنس کا تیسرا شکار بنے۔ انہوں نے آوٹ ہونے سے پہلے 63 گیند کھیل کر چھ چوکے لگائے ۔ اس سے قبل کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر بلے بازی کے لیے سازگار سمجھی جانے والی پچ پر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تین اسپنرز اور دو تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ زخمی لوکیش راہل کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے شریس ایر کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے ٹیسٹ ڈیبیو میچ کھیلنے کے لیے ٹیسٹ کیپ پہنا کر ایّر کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ شروع ہونے سے پہلے گواسکر نے شریس کو ٹیسٹ کیپ پیش کی جسے کچھ دیردیکھنے کے بعد شریس نے اسے چوما اور پہن لیا۔ گواسکر نے انہیں کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ بعد میں ٹیم کے اراکین نے شریس کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔پہلے ٹسٹ میں کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت شرما اور رشبھ پنت کو آرام دیا گیا ہے۔ گرین پارک گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں کھیلے گئے تین میچوں میں سے ہندوستان نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔

Related Articles