شبمن گل سے شادی کی خواہش، لڑکی نے ناگپور میں جگہ جگہ پوسٹرز لگوا دیے
ناگپور،فروری۔بھارتی ٹیم کے بیٹر شبمن گل سے شادی کی خواہشمند لڑکی نے بھارت کے شہر ناگپور میں جگہ جگہ پوسٹرز لگوا دیے۔بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر امیش یادیو کی جانب سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں، ساتھ ہی ایک چھوٹا سا کیپشن بھی درج ہے کہ پورا ناگپور بول رہا ہے، شبمن اب تو دیکھ لے۔امیش یادیو کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر جگہ جگہ سڑکوں پر لگے ہورڈنگز کی ہیں جس میں ایک لڑکی نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر ایک طرف تحریر ہے، ’ٹنڈر شبمن سے شادی میچ کرا دو‘، اور دوسری طرف لکھا ہے ‘شبمن ادھر تو دیکھ لو‘۔یاد رہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں تماشائی شبمن گل کے لیے زور زور سے نعرے لگا رہے تھے کہ ہماری بھابھی کیسی ہو، کوہلی کی جانب سے تماشائیوں سے کہا گیا کہ اور زور سے آواز لگائیں۔