شاہ رخ سے شادی گوری کے حق میں بہتر نہیں رہی؟
ممبئی،ستمبر۔سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق ایک مرتبہ پھر دلچسپ چٹکلہ چھوڑ دیا۔ ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن۔سیزن 7‘ میں شرکت کے دوران گوری خان اور دیگر مہمانوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔ مذکورہ پروگرام کی مکمل قسط تو ایک روز بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی تاہم اس کے ٹیزر میں گوری خان جو خود ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق گفتگو کرتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ ان کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلیتے تھے۔ گوری کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں پر غور کرتے وقت کچھ لوگ بطور ڈیزائنر لیتے ہیں۔ لیکن اکثر ایسا نہیں بھی ہوتا، کیونکہ کبھی کبھی لوگ شاہ رخ خان کی اہلیہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شاہ رخ خان کی بیوی ہونا ان کے کام کے خلاف جاتا ہے، اور 50 فیصد کام اسی وجہ سے نہیں مل پاتا۔