شاہد آفریدی کا بیٹنگ کمپنی کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار
دوحہ،مارچ۔ لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے بیٹنگ کمپنی کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ میں ایشیا لائنز کی ٹیم نے گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجہ کو ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا اس میچ میں ایشیا لائنز نے عمدہ بیٹنگ اور بولنگ سے انڈیا مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔تاہم اس میچ کے دوران شاہد آفریدی نے بیٹنگ کمپنی (جوا باز کمپنی) کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔منتظمین کی جانب سے جرمانیکے امکان کے باوجود شاہد آفریدی نے شرٹ پر کمپنی کا لوگو چھپالیا۔واضح رہیکہ 10 مارچ کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے میچ میں دونوں کپتانوں شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کی مصافحہ کرتی ہوئی تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔