شاہ، راج ناتھ کرناٹک میں بی جے پی کی وجے سنکلپ یاترا میں شامل ہوں گے

بنگلورو، فروری۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جیسے سرکردہ رہنما کرناٹک میں پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے ووٹروں کو راغب کرنے کی غرض سے ’وجے سنکلپ یاترا‘ میں حصہ لیں گے۔بی جے پی ذرائع کے مطابق سنکلپ یاترا یکم مارچ کو چار مختلف مقامات سے شروع ہوگی اور 20 دن کے بعد ایک جگہ پر ایک بڑی ریلی میں اختتام پذیر ہوگی۔ یاترا کے دوران عوام سے بات چیت کے لیے عوامی میٹنگیں، روڈ شو اور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔اس ریلی میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سمیت کئی دیگر رہنما حصہ لیں گے۔اس سے قبل کرناٹک بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے امکانات کو مضبوط کرنے کے لیے ‘بوتھ وجے ابھیان’ اور ‘وجئے سنکلپ ابھیان’ کا انعقاد کیا تھا۔کرناٹک میں اس سال اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

 

Related Articles