سوراج انڈیا کے چیئرمین توہین عدالت کے معاملے میں قصوروار، 25 لاکھ روپے کا جرمانہ

نئی دہلی، ستمبر۔سپریم کورٹ نے غیرسرکاری تنظیم سوراج انڈیا ٹرسٹ کے چیئرمین راجیو دہیا کو توہین عدالت کا مجرم قراردیتے ہوئے لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ان کی جائیداد سے 25 لاکھ روپے کاجرمانہ وصول کرنے کی بدھ کے روز ہدایت دی۔جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش پر مشتمل بنچ نے دہیا کو عدالت کو بدنام کرنے اور ججوں و عدالتی عملے کے خلاف بار بار کیچڑ اچھالنے اور درخواست دائر کرکے عدالتی وقت ضائع کرنے پر توہین عدالت کا مجرم قرار دیا۔عدالت نے کہا کہ چونکہ دہیا نے فرضی درخواست دائر کرنے کے لئے لگایا گیا 25 لاکھ کاجرمانہ جمع نہیں کیا ہے اس لئے لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو بقیہ رقم وصولی کے طورپر ان کی املاک سے مذکورہ رقم وصول کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔بنچ نے دہیا کی جانب سے دئے گئے معافی نامہ کو ناکامی قراردیتے ہوئے کہا کہ اسے معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ بنچ نے کہا کہ متعلقہ معافی نامہ عدالت کے قہر سے بچنے کی محض ایک کوشش ہے۔ یہ سب دھوکہ ہے۔ مدعی کو کوئی افسوس نہیں ہے۔حالانکہ بنچ نے کہا کہ وہ اسے ایک اور موقع دے رہی ہے اور اس معاملے کو 7 اکتوبر کو سزا پر سماعت کے لئے درج کیا ۔

Related Articles