شادی سے قبل خود کشی کرنے والی ٹی وی میزبان نے منگیترکے نام کیا پیغام چھوڑا؟

نیویارک،اکتوبر۔امریکی نیوز اینکر نینا پیچولکی کی شادی سے ایک ماہ قبل خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی عوامی حلقوں اور ان کے اہل خانہ میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی۔ شادی سے قبل خود کشی کرنے والی نینا نے اپنے منگیترکے نام ایک پیغام بھی چھوڑا ہے جس میں ان دونوں کے تعلقات کا بھی پتا چلتا ہے۔وسکونسن نیوز اینکر نے خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنی منگیتر کو ٹیکسٹ کیا پیغام بھیجا۔اس سے پہلے کہ وہ ٹریگر کھینچتی 27 سالہ نوجوان خاتون نے اپنے منگیتر کائل ہاس کو ٹیکسٹ کیا میں تم سے محبت کرتی ہوں، اس کے باوجود کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا، مجھے افسوس ہے کہ میں وہی کروں گی جو مجھے کرنا ہے، لیکن میں کر سکتی ہوں۔ اب میں مزید درد برداشت نہیں کروں گی۔ امریکی اینکر کی موت اس کے منگیتر کائل ہاس سے شادی سے صرف چھ ہفتے قبل ہوئی، جو اس سے 11 سال بڑے دو بچوں کے طلاق یافتہ باپ ہیں۔اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق شادی کو چند ہفتے باقی تھے جب نینا کو خبر ملی کہ اس کے منگیترکا کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی۔اس کے علاوہ تفصیلات نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے تعلقات دو سالوں میں مسائل سے بھرے رہے ہیں اور شراب نوشی سے جڑے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے نینا کی نفسیاتی حالت بگڑ گئی۔بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ ہاس اپنی شادی سے سات ہفتے قبل پچولکی سے علیحدگی اختیار کرگئے تھے۔ وہ مینیسوٹا کا سفر کر رہے تھے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچوں سے ملنے جا رہے تھے جب انہیں یہ تکلیف دہ ٹیکسٹ میسج موصول ہوا۔خبر ہے کہ نیوز 9 پر WAOW پروگرام کے اینکر نے 27 اگست کو بندوق اور گولی خرید کی۔ صرف 90 منٹ بعد اس نے خودکشی کر لی۔

Related Articles