سکندر رضا نے تاریخ رقم کردی، کرکٹر آف دی منتھ قرار

دبئی،ستمبر۔ زمبابوے کے پاکستانی نڑاد بیٹسمین سکندر رضا نے تاریخ رقم کر دی۔ پیر کوآئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ وہ پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے زمبابوے کے پہلے کرکٹر ہیں۔ سکندر رضا نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ ا ہے۔ حال ہی میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کو بھی ایک میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا، زمبابوے کی جیت میں سکندر رضا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Related Articles