سکاٹش پولیس کی ایک چوتھائی گاڑیاں 100000 میل سے زائد فاصلہ طے کرچکیں

لندن،اکتوبر۔ اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ سکاٹ لینڈ پولیس کی تقریباً ایک چوتھائی گاڑیاں 100000میل سے زائد سفر طے کر چکی ہیں۔ سکاٹش لبرل ڈیموکریٹس (لبڈیم) نے ہولی روڈ کے منسٹرز پر زور دیا کہ وہ پولیس سکاٹ لینڈ کو وہ گاڑیاں فراہم کریں، جن سے انہیں جاب کیلئیضرورت ہے۔ پارٹی نے فریڈم آف انفارمیشن قانون سازی کے ذریعے یہ اعداد و شمار حاصل کئے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہیکہ سکاٹش پولیس فورس کے پاس 348گاڑیاں ایسی ہیں جو 10سال سے زیادہ عرصے پرانی ہیں جبکہ754 گاڑیوں نے 100000میل سے زائد فاصلہ طے کیا ہے جو تمام پولیس کاروں کا22.6 فیصد سفر ہے۔ تاہم 51.6فیصد وہیکلز نے 50000میل اور 100000 میل کے درمیان سفر کیا ہے۔ ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ پولیس سروس کی 3335گاڑیوں میں سے 173 پولیس وہیکلز یعنی 5فیصد ہائی بریڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہیں۔ سکاٹش لبرل ڈیموکریٹس کے ترجمان برائے انصاف لیام میک آرتھر ایم ایس پی نے کہا کہ گاڑی کی گھڑی پر 100000 میل سے زائد کا سفر پوری دنیا کا چار مرتبہ چکر لگانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک کام کرنے والی گاڑیوں کو کباڑ میں ڈالنا کوئی دانش مندی نہیں ہے لیکن یہ صورت حال سوالات اٹھاتی ہے کہ پولیس آفیسرز کو کیسی صورت حال درپیش ہے۔ انہیں اپنا کام کرنے کے لئے درکار سامان فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ دہائیوں پرانی گاڑیوں میں پولیس فرائض کی انجام دہی پولیس سکاٹ لینڈ پر دباؤ کی ایک اور علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ پولیس کے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن عوام یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ ہماری پولیس فورس قلیل مدتی سستے اور آلودگی والے فکسز پر انحصار کرے۔ سکاٹش حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس نے 2017-18 کے بعد سے پولیس کیپٹل بجٹ کو دگنا کر دیا ہے جو پولیس میں مسلسل سرمایہ کاری کو سپورٹ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اثاثوں میں سرمایہ کاری بشمول وہیکلز فلیٹ شامل ہے، کے ذریعے آفیسرز کیلئییہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ ان کے پاس ان کی جاب کی موثر انجام دہی کیلئے ضروریات کے مطابق ٹولز دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس سکاٹ لینڈ اور دی سکاٹش پولیس اتھارٹی (ایس پی اے) کی زیادہ پائیدار پولیسنگ فلیٹ کی جانب پیش رفت کے عزم کیلئے سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سکاٹش حکومت کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے مارچ 2021 میں سکاٹش پولیس اتھارٹی کو اضافی 10 ملین پونڈ فراہم کئے ہیں تاکہ وہ فلیٹ ماڈرنائزیشن کیلئے سرمایہ کاری کر سکے اور 5ملین پونڈ ایس پی اے کے کیپیٹل بجٹ 2023 میں شامل کئے جائیں گے تاکہ پولیس فلیٹ کو سبز بنانے کو سپورٹ کیا جائے۔

Related Articles