بلوچستان میں بس کے کھائی میں گرنے سے 40 مسافروں کی موت

اسلام آباد، جنوری ۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اتوار کی صبح ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کےحکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔افسران کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متاثرین کو نکالنے کے لیے امدادی اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں اور بس میں تقریباً50 کے قریب مسافر سوار تھے۔مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

Related Articles