سونیا، منموہن نے ملائم سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا
نئی دہلی، اکتوبر ۔کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔محترمہ سونیا گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹرملائم سنگھ یادو جی کے انتقال کی خبر سن کرافسردہ ہوں۔ سوشلسٹ نظریات کی ایک بلند آواز آج خاموش ہو گئی۔ملک کے وزیر دفاع اور اتر پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر ملائم سنگھ جی کا تعاون ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔ اس سے کہیں زیادہ، مظلوموں اور پسماندہ لوگوں کے لیے ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ملک کے آئینی اقدار کے تحفظ کے لئے جب بھی ضرورت پڑی، کانگریس کو ہمیشہ ان کی حمایت حاصل رہی ہے۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ لواحقین اور حامیوں کے لیے یہ انتہائی غم کا وقت ہے۔ مسٹراکھلیش یادو اور ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ مرحوم کی روح کو سلام اور دلی خراج عقیدت۔مسٹرملائم سنگھ یادو کی موت پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے، سابق وزیر اعظم نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو لکھا، "وہ اعلیٰ درجے کے لیڈر تھے، ہر کوئی ان کا احترام کرتا تھا۔ خدا آپ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔”مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "مسٹرملائم سنگھ یادو جی کے انتقال کی خبرانتہائی غم انگیزہے۔ وہ زمینی سیاست سے وابستہ ایک سچے جنگجو تھے۔ میں مسٹراکھلیش یادو سمیت تمام سوگوار کنبہ کے افراد کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا، "مسٹرملائم سنگھ یادو جی کے انتقال کی افسوسناک خبرملی۔ ہندوستانی سیاست میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ، حکومت ہند کے وزیر دفاع اور سماجی انصاف کے ایک مضبوط پیروکار کے طور پر ان کی بے مثال شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اکھلیش یادو اور دیگر تمام چاہنے والوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔ خدا مسٹرملائم سنگھ یادو جی کواپنے قدموں میں جگہ دے۔