سونم کپور کی بہن بھانجے کی پہلی جھلک دیکھ کر رو پڑی

ممبئی،اگست۔بھارتی معروف اداکارہ سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ان کی بہن، ریا کپور جذباتی ہو گئیں۔بھارتی پروڈیوسر ریا کپور کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنے بھانجے کو پہلی بار دیکھتے ہوئے اپنے جذبات شیئر کیے گئے ہیں، ریا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی بہن سونم کپور کے بیٹے کو دیکھ کر ریا آبدیدہ ہو گئیں۔ریا کا اپنی انسٹا پوسٹ پر لکھنا ہے کہ ’ریا ماسی بھانجے کو پہلی بار دیکھ کر جذباتی محسوس کر رہی ہیں، یہ لمحہ بہت قیمتی ہے، مجھے بہادر ماما سونم کپور اور بابا آنند آہوجا سے محبت ہے‘۔واضح رہے کہ رواں ماہ 20 اگست کو سونم کپور کے ہاں چار سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

 

Related Articles