کیا عامر خان نے فاطمہ ثناء سے خفیہ نکاح کرلیا؟

ممبئی،دسمبر۔بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے خفیہ طور پر نکاح کرلیا ہے۔گزشتہ ماہ میڈیا پر شائع خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان اداکارہ فاطمہ ثناء سے تیسری شادی کریں گے اور اداکار اس کا باضابطہ اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے جو کہ اپریل 2022 میں ریلیز ہوگی۔تاہم ایک مرتبہ پھر اس حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں اور یہ خبریں اس وقت آنا شروع ہوئیں جب سوشل میڈیا پر عامر اور فاطمہ کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل ہوئیں۔تصاویر میں صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ عامر خان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔یہ تصویر دراصل عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ لی گئی تھی جس پر فوٹو شاپ کے ذریعے فاطمہ ثناء کی تصویر لگادی گئی۔واضح رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ہمراہ فلم دنگل میں کام کیا تھا جس میں وہ اداکار کی بیٹی بنی تھیں۔ عامر خان اور اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنی شادی کی افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles