سوشل میڈیا سٹارلڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی ، لاش برآمد

نئی دہلی،دسمبر۔ بھارت میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ گلف نیوز کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کی رہائشی اس 22سالہ لڑکی کا نام لینا ناگ ونشی تھا ، جس نے اپنے گھر میں پنکھے کے ساتھ پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کیا۔رائے پور کے چکرادھر نگر پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر انگیشور یادو کا کہنا ہے کہ لڑکی سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھی، اس کے انسٹاگرام پر 1لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ وہ طالبہ بھی تھی اور بی کام کے دوسرے سال میں پڑھ رہی تھی۔ اس کی لاش رائے گڑھ کی کیلو ویہار کالونی میں واقع اس کے گھر سے برآمد ہوئی، جو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق لینا کی پنکھے سے لٹکتی لاش دیکھ کر اس کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ جب لینا نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا، اس کی والدہ مارکیٹ گئی ہوئی تھی اور لینا گھر میں اکیلی تھی۔تاحال لڑکی کے خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی بھارت میں ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے شوٹنگ کے سیٹ پر میک اپ روم میں پھندہ لے کر خودکشی کر لی تھی۔

Related Articles