سندھو سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ انڈونیشیا ماسٹرز ٹورنامنٹ سے باہر

بالی، نومبر۔ تجربہ کار ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ہفتہ کے روز خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ انڈونیشیا ماسٹرز سپر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ دو اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو کو 32 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جاپان کی اکانے یاماگوچی سے 13-21، 9-21 سے شکست ہوئی۔ دنیا کے تیسرے نمبر کی بیڈمنٹن کھلاڑی اکانے شروع سے ہی سندھو سے بہتر اور تیز دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے پہلا گیم آسانی سے صرف 17 منٹ میں 21-13 سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں سندھو نے صبر کا مظاہرہ کیا لیکن اکانے نے سندھو کو کھیل میں واپس نہ آنے دینے کے لیے توانائی اور رفتار کو برقرار رکھا۔ کھیل کے وسط تک سندھو 5-11 سے پیچھے تھیں۔ جاپانی کھلاڑی نے پورے میچ میں سندھو کو مکمل دباؤ میں رکھا۔ اگرچہ 27 سالہ کھلاڑی نے کچھ شاندار شاٹس لگا کر اسکور بورڈ کو متاثر کرنے کی کوشش کی لیکن یہ میچ بچانے کے لیے کافی نہیں تھا۔ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں آج شام ہندوستان کے سریکانت کدامبی کا مقابلہ عالمی نمبر تین ڈنمارک کے اینڈرس اینٹونسن سے ہوگا۔ سری کانت کا اینٹونسن کے خلاف 1-2 کا ریکارڈ ہے۔ آخری بار جب دونوں کھلاڑی ورلڈ ٹور فائنل کے گروپ مرحلے میں آمنے سامنے تھے تو سری کانت کو 15-21، 21-16، 21-18 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles