سندھو، سری کانت پری کوارٹر فائنل میں
برمنگھم، اگست ۔ ہندوستان کے ٹاپ شٹلرز پی وی سندھو اور کدامبی سری کانت نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اپنے اپنے زمروں کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سندھو نے خواتین کے سنگلز ٹاپ 32 میچ میں مالدیپ کی فاطمہ نباہا عبدالرزاق کو سیدھے گیمز میں 21-4، 21-11 سے شکست دی۔ دوسری جانب گولڈ کوسٹ 2018 گیمز کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے سری کانت نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں یوگنڈا کے ڈینیئل واناگلیا کو 21-9، 21-9 سے شکست دی۔ سندھو اور سری کانت دونوں کو پہلے راؤنڈ میں بائی کے ذریعہ آگے بڑھا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں نے اپنے دوسرے راؤنڈ کے میچ جیت کر ٹاپ 16 میں جگہ بنائی۔ دریں اثنا، اشونی پونپا اور سومیت ریڈی کی ہندوستانی جوڑی اپنے دوسرے راؤنڈ کے مکسڈ ڈبلز میچ میں انگلینڈ کی جیسیکا پگ اور کالم ہیمنگ سے ہار گئی۔