سمانتھا پرابھو کو کس کردار کیلئے باقاعدہ تربیت لینا پڑی؟

ممبئی،اپریل۔سمانتھا پرابھو کی نئی فلم شکنتلام کا دوسرا ٹریلر ریلیز ہوگیا، پہلا ٹریلر 9 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمانتھا پرابھو نے کہا کہ شکنتلا کا کردار کرنے کیلئے مجھے باقاعدہ ٹریننگ لینا پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ صرف خوبصورت اور پروقار نظر نہیں آنا تھا بلکہ اپنے اندر موجود ان خوبیوں کو نکھار کر پیش کرنا تھا۔نیا ریلیز کردہ ٹریلر 3 ڈی میں ہے، فلم میں دیو موہن، موہن بابو اور ایدیت بالن بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ شکنتلام 14 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

Related Articles