سلمان خان کی دوست لولیا روسی صدر پیوٹن پر برس پڑیں

بخاریسٹ،فروری۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی پلے بیک سنگر، اداکارہ اور اداکار سلمان خان کی دوست لولیا ونتر نے روس اور یوکرین جنگ روکنیکا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔لولیا ونتر نے انسٹا گرام اسٹوری پر متعدد پوسٹیں کی ہیں جن میں انہوں نے جنگ روکنیکا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر لولیا نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک روسی شہری یوکرینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے، تصویر پر کمنٹس میں لولیا نے روسی صدر پیوٹن پر برستے ہوئیکہا کہ پیوٹن جیسا ایک ظالم، دھوکے باز اور مجرم روس کی نمائندگی نہیں کرتا، اس لیے روسی عوام کو ذمہ دار نہ ٹہرائیں۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے یوکرینی صدر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوکرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ متعدد پوسٹوں میں انہوں نے جنگ روکنیکے لیے احتجاج کی اپیل سمیت جنگ سے متاثرہ یوکرینی عوام کے لیے عطیات جمع کرنیکی اپیل کی ہے۔خیال رہیکہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ جاری ہے۔

Related Articles