رنبیر کپور کا رندھیر کپور کی صحت پر بیان

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنے مرحوم والد رشی کپور کی آخری فلم ’شرماجی نمکین‘ کا پروموشن کرتے کرتے اتنے زیادہ جذباتی ہو گئے کہ انھوں نے اپنے خاندانی راز کھولنے شروع کر دیے۔ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے تایا رندھیر کپور کے بارے میں بتایا کہ وہ ڈمینشیا کے مرض کا شکار ہیں۔ رنبیر نے بتایا کہ رشی کپور کی آخری فلم ’شرماجی نمکین‘ دیکھنے کے بعد ان کے تایا نے کہا کہ ’اپنے پاپا سے کہنا انھوں نے بہت اچھا کام کیا ہے، وہ ابھی کہاں ہے انھیں فون لگاؤ۔‘رنبیر کے اس انکشاف کے بارے میں جب نامہ نگاروں سے رندھیر کپور سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا کچھ نہیں ہے اور وہ باکل ٹھیک ہیں انھیں کوئی بیماری نہیں ہے۔‘رندھیر کپور اپنے دور کے مشہور فلم سٹار رہے ہیں اور راج کپور کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ رشی کپور اپنی فلم شرما جی نمکین پوری نہیں کر پائے تھے وہ 30 اپریل 2020 کو انتقال کر گئے تھے۔فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پیش کیا جا رہا ہے اور فلمساز اس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کر رہے ہیں۔

 

Related Articles