سلمان خان نئی فلم میں موٹربائیک پر کرتب دکھائیں گے

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کی جان‘ میں موٹربائیک کا ایک نیا کرتب دکھائیں گے۔فلم کا ایک گانا ہے ’ینتاما‘ جس کے ٹیزر میں سلمان خان اور وینکاٹیش دگوبتی نے پیلی شرٹیں پہنی ہوئی ہیں۔دونوں اداکار ہیوی بائیک پر بیٹھے ہوئے ہیں، پھر انہیں اسٹیج پر ڈانس کیلئے تیار دیکھا جاسکتا ہے۔یہ گانا وشال ددلانی اور پائل دیو نے گایا ہے جس میں ریپ گلوکار رفتار نے بھی حصہ لیا ہے۔ینتاما اتوار کو ریلیز ہوگا، گانے میں پوجا ہیگڑے، پالک تیواری اور شہناز گل بھی ہیں۔

Related Articles