سعودی عرب کا مستقبل میں اولمپکس کی میزبانی کا اشارہ
ریاض،اگست۔ سعودی عرب نے مستقبل میں اولمپکس کی میزبانی کا اشارہ دیا ہے۔ سعودی وزیر کھیل اور سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل آل سعود نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس وقت پوری توجہ کا مرکز2034 کے ریاض میں ایشین گیمز کی میزبانی ہے لیکن اس سے سعودی عرب مستقبل میں سمر اولمپکس کے ایڈیشن کی میزبانی کر سکتا ہے جس کے لئے آئی او سی سے بات چیت کریں گے،ریاض اگلے سال ورلڈ گیمز اور 2025 ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کی میزبانی کریگا۔