سعودی عرب کا تحفہ

یمن کے شہرحضرموت میں 15 لاکھ ڈالرکی لاگت سے مرکزِصحت کی تعمیر

حضرموت/ریاض،نومبر۔سعودی عرب یمن میں 15 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یمن کی گورنری حضرموت میں ایک بنیادی مرکزِصحت تعمیرکررہا ہے۔شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز (کے ایس ریلیف) نے حضرموت میں اس منصوبہ کا افتتاح کیا ہے۔یہ مرکزِصحت 9،169 مربع میٹررقبے پر تعمیر کیاجارہا ہیاوراس میں خواتین اور بچوں کے لیے متعدد خصوصی کلینک شامل ہیں۔اس میں انٹرنل میڈیسن، دندان سازی، تشخیصی خدمات، متعدی بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگانے کی سہولیات، بنیادی تولیدی صحت کی خدمات، وبائی امراض کی نگرانی اور وبائی امراض سے نمٹنے کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ یہ منصوبہ اگست 2024 میں مکمل ہوجائے گا۔یہ منصوبہ سعودی عرب کی ان کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتا ہے۔ان کی نمائندگی کے ایس ریلیف نے یمن میں طبّی شعبے کی معاونت میں کی ہے۔اگست میں یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اورتعمیرِنو کے پروگرام (ایس ڈی آر پی وائی) نے کہا تھا کہ وہ آٹھ کروڑ 80 لاکھ ڈالر(33 کروڑسعودی ریال) کے معاہدے کے حصے کے طور پر عدن جنرل اسپتال کا انتظام چلائے گا اور اس کا بندوبست سنبھالے گا۔توقع ہے کہ اس سے سالانہ 000، 430 سے زیادہ افراد استفادہ کریں گے۔اسپتال میں امراضِ قلب کے مرکز کیعلاوہ داخلی میڈیسن، تولیدی صحت، لیپروسکوپی اورفزیو تھراپی سمیت 14 مراکزِصحت ہیں۔عدن جنرل اسپتال سعودی عرب کی طرف سے یمنی عوام کے لیے ایک تحفہ تھا،اس کی تعمیر کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی نے مالی اعانت مہیا کی تھی۔ یہ 000، 20 مربع میٹررقبے پرقائم کیاگیا ہے اور2،187 طبی آلات سے لیس اور 270 بستروں پرمشتمل ہے۔

 

 

Related Articles