روسی صحافیوں کو ویزا دینے سے واشنگٹن کے انکار کو ہم معاف نہیں کریں گے: لاوروف

نیویارک،اپریل۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز کہا ہیکہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے دورے پر پیر اور منگل کو ان کے ساتھ آنے والے روسی صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار کرنے پر امریکا کو معاف نہیں کرے گا ۔نیویارک پہنچنے پرانہوں نے کہا کہ ہم بھولیں گے نہیں اور معاف نہیں کریں گے ۔ قبل ازیں انہوں نے روسی صحافیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کیامریکی فیصلے کی مذمت کی تھی اور اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا تھا۔مذمت کرتے ہوئے، اسے مضحکہ خیز اور بزدلانہ قرار دیا۔لاوروف کی ایک ویڈیو جسے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے چینل ٹیلی گرام پرنشر کی اس میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک جو خود کو مضبوط، ہوشیار، آزاد اور سب سے زیادہ انصاف پسند کہتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس عمل نے آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے تحفظ میں سچائی کے دعووں کو غلط ثابت کردیا ہے۔
ذلت آمیز:دوسری طرف سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے کام کی کوریج کے لیے روسی صحافیوں کو ویزا جاری نہ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن کو یقینی طور پر مناسب جواب ملے گا۔ریابکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، ہم جواب دینے کے طریقے تلاش کریں گیاور امریکی اسے طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔ لاوروف اور ان کے امریکی ہم منصب انٹننی بلنکن کے درمیان ملاقات کے امکان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ریابکوف نے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے، عام طور پر ہمارے پاس موجودہ وقت میں امریکیوں کے ساتھ وزارتی سطح پر بات کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

Related Articles