سعودی عرب:عسیر کے قریب 19 جزیرے فطری حسن میں قدرت کے شاہکار

عسیر ،اپریل۔سعودی عرب کے ساحل کے قریب موجود جزائر اپنے قدرتی حسن کی بہ دولت سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتے ہیں۔ عسیر کے قریب ایسے 19 دلکش جزائر موجود ہیں جو اپنی قدرتی اور طبیعی خوبصورتی کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔حال ہی میں ایک مقامی سعودی فوٹو گرافر حسن ابو سحیم نے اس علاقے میں موجود جزائر کا سفر کیا اور کیمرے میں ان جزائر کی خوبصورتی کی عکس بندی کی۔ اس کا کہنا ہے کہ عسیر کے قریب ایسے خوبصورت جزیروں کی تعداد 19 ہے۔حسن سحیم کا کہنا ہے کہ ان جزیروں کا سفر ایک عالمی خیالی کے سفر کے مترادف ہے۔ دلکش نیلا سمندر اور ساحل اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے سفر کا آغاز اس وقت ہوا جب انہوں نے عسیر کے تقریباً 19 جزیروں کی جمالیات کو اپنی عینک کے ذریعے دستاویز کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سب سے پہلیجزیرہ سمر اور مارکا سیسفر شروع کیا۔ جب کہ ان کے سفر میں آخری جزیرہ’ظہر المرایا‘ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے مناظر کی عکس بندی کے دوران دیکھا کہ ہر ایک جزیرے کے ماحولیاتی مناظر اور مظاہر دوسرے سے مختلف تھے۔انہوں نے کہا کہ انیس جزیروں کو سفر کرنے اور ان کی عکس بندی کا سفر 8 ماہ تک جاری رہا۔ وہ صبح 4 بجے سے شام 5 بجے سفر کرتے۔ سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ یہ جزائر قدیم فطرت سیمالا مال ہیں۔ ان جزیروں نے سمندری سیاحت اور ماہی گیری کے شوقین افراد کو اپنی طرف مائل کیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ قدرتی جزیر مستقبل قریب میں سب سے نمایاں سیاحتی مقامات میں شامل ہونے کے قابل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ساحلوں سے ملحق سفید ریت اور ان کی گہرائی میں موجود مرجانی چٹانیں، ایک میٹر سے زیادہ اونچے مینگرووز کے درخت،، پتھریلی نوعیت کے دوسرے جزیرے، کٹاؤ اور سمندری لہروں کے عوامل کے باعث یہ جزیرے قدرت کا شاہکار معلوم ہوتے ہیں۔

Related Articles