یوکرین ورلڈ کپ سے ایران کو نکلوانے کے لیے فیفا سے رجوع کرے گا

کیف،نومبر۔یوکرین کی قومی فٹبال ایسوسی ایشن فیفا سے درخواست کرے گی کہ ایران کو قطر میں متوقع ورلڈ کپ میں شریک نہ ہونا دیا جائے۔ یہ درخواست باضاطہ اور تحریری طور پر کی جائے گی۔اس میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ ایران میں ایک منظم انداز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ یوکرینی فٹبال ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ مطالبہ کرنے جارہی ہے کہ ایران کو ورلڈ کپ 2022 سے بے دخل کیا جائے۔خیال رہے ورلڈ کے دوہفتے کے بعد قطر میں شروع ہونے جارہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف ملکوں کی ٹیموں کی آمد بھی اگلے چند دنوں میں قطر پہنچنا شروع ہو جائے گی۔یوکرین کی کھیلوں سے متعلق اس باڈی کا موقف ہے کہ ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت سے فیفا کی اقدار اور تشخص متاثر ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ایران پر انہی وجوہات کی بنیاد پر کئی ملکوں نے پہلے ہی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ جبکہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت میں بھی ایران کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایک روز قبل امریکی ٹی وی چینل سی این این نے رپورٹ کیا تھا ایران روس کو ایک ہزار جنگی ہتھیار بشمول زمین سے زمین تک مار کرنے والے ہتھیار بھی دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے پہلے ایرانی ڈرون طیارے پہلے ہی روس میں موجود ہیں۔

Related Articles