سعودی خواتین کی اولاد کو شہریت دینے کے اختیار میں ترمیم

ریاض،جنوری۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی قانون شہریت میں ترمیم کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔فرمان کے مطابق قانون شہریت کی دفعہ 8 میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز پر سعودی وزیر اعظم کے حکم پر دی جائے گی۔سعودی قانون شہریت کی دفعہ 8 کے پیرا گراف میں ترمیم سے قبل کہا گیا تھا کہ ’سعودی شہریت مملکت میں غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کی اولاد کو مقررہ شرائط پوری کرنے پر وزیر داخلہ کے حکم سے دی جاسکتی ہے‘۔ترمیم کے بعد وزیر داخلہ کے بجائے شہریت دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے تاہم وزیر داخلہ کی جانب سے اس کی سفارش کی جائے گی۔سعودی ماں اور غیر ملکی باپ کے ان بچوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے گی جو شرائط پوری کریں۔شرائط میں کہا گیا کہ ’پیدائش کے بعد سے سن بلوغت تک مملکت میں مستقل قیام پذیر ہوں، اچھے کردار کے مالک ہوں، بہترین عربی زبان جانتے ہوں اور شہریت کی درخواست سن بلوغت کو پہنچنے کے اگلے سال پیش کریں‘۔

 

Related Articles