سشمیتا سین کی ہارٹ سرجری کے بعد شاندار ریمپ واک

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی صحتیاب ہونے کے بعد کام پر واپسی ہوگئی۔سشمیتا سین پچھلے کچھ دنوں سے دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیوپلاسٹی ہونے کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنی دو ویڈیوز شیئر کی ہیں۔وہ ان ویڈیوز میں پیلے رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں شہرۂ آفاق پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا مشہور کلام ’توجھوم‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو ز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’نئی زندگی ملنے کی خوشی میں کی گئی یہ میری زندگی کی ایک یادگار ریمپ واک ہے‘۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انجیوپلاسٹی ہوئی تاہم اب اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔

Related Articles