سری لنکن کپتان کرونا رتنے کمر کی تکلیف میں مبتلا

گال،جولائی۔ سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن وہ زیادہ تر وقت ڈریسنگ روم میں بیٹھے رہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا رتنے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ تیسرے دن وہ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے ابتدا میں وہ شدید تکلیف میں تھے ان کی کمر پر جگہ جگہ پٹیاں بندہی ہوئی تھیں اور کئی بار فزیو نے گراونڈ میں آکر انہیں ٹریٹمنٹ دی۔ وہ51گیندوں پر27رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

Related Articles