سری لنکا نے مزید 5 کھلاڑی اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیے
کولمبو،اکتوبر۔سری لنکا نے مزید 5 کھلاڑی اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیے۔خبروں کے مطابق سری لنکا نے جمعے کے روز مزید 5 مزید کھلاڑیوں کو اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا ہے جس کے بعد ان کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق پاتھم نیسنکا، مینود بھانوکا، اشین بندارا ، لکشن سانداکن اور رمیش مینڈس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اتوار کے روز ٹیم کو جوائن کریں گے۔سری لنکا کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل بیٹنگ آل راؤنڈر لہیرو مدوشنکا پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔