سردار پٹیل سے تحریک لیں شہری: نائیڈو

نئی دہلی، اکتوبر۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے قومی اتحاد کے دن پر سردار ولبھ بھائی پٹیل سے تحریک لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مساوی اور بدعنوانی سے پاک سماج کے قیام کا عہد کیا جانا چاہئے۔ قومی یومِ اتحاد پر اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ قومی اتحاد کا دن سردار پٹیل کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ اہل وطن کو ان کی عظیم شخصیت اور قومی اتحادو سالمیت کو مضبوط کرنے اور بھوک، غربت، کرپشن، عدم مساوات کے خاتمے کے لیے ان کے کاموں سے تحریک لینی چاہیے۔مسٹر نائیڈو نے کہا، ’آج ملک سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی سالگرہ کو’ راشٹریہ ایکتا دیوس‘ (قومی یومِ اتحاد‘ کے طور پر منا رہا ہے۔ سردار پٹیل نے ہندوستان میں 560 سے زائد ریاستوں کےانضمام کو ممکن بنا کر ’ایک ہندوستان‘ کا خواب پورا کیا تھا، اسے بہترین ہندوستان بنانے کی ذمہ داری ہر نسل کی ہے۔ آئیے! ہم سردار پٹیل کے اصول و اقدار پر چلیں ‘۔

 

Related Articles